23 اپریل 2013 - 19:30
کشمیر بارہمولہ میں پانچویں روز بھی ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صوبہ بارہمولہ میں کل پانچویں روز بھی گرفتاریوں کیخلاف ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی جبکہ بارہمولہ قصبہ میں مکمل ہڑتال رہی۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صوبہ بارہمولہ میں کل پانچویں روز بھی گرفتاریوں کیخلاف ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی جبکہ بارہمولہ قصبہ میں مکمل ہڑتال رہی۔ بارہمولہ میں کل پانچوں روز بھی تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سوموار کی شب جب چار روزہ ہڑتال اور کرفیو جیسی پابندیوں کے بعد پلہالن سے فورسز کی تعیناتی ہٹائی گئی تو پولیس نے دوران شب مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائیں اور 5افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔لوگوں نے ان نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوانوں کا کسی بھی پرتشدد مظاہرے سے تعلق نہیں ہے۔ان گرفتاریوں کے خلاف علاقہ میں پھر ہڑتال کی نئی لہر شروع ہو گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 18اپریل کو سوپور کے مضافات میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پلہالن کا رہنے والا شبیر احمد شیخ نامی شخص جاں بحق ہوا جس پر پلہالن، پٹن اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں19سے22اپریل تک مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم ہو کررہ گئی تھی ۔دریں اثناء بارہمولہ قصبہ میں منگل کو تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲